خیبرپختونخوا حکومت نے ہزاروں سرکاری ملازمین کو ملازمتوں سے نکال دیا۔
خیبرپختونخوا حکومت نے نگران دور میں ہونے والے بھرتی 9 ہزار 762 سرکاری ملازمین کو فارغ کردیا۔ مذکورہ ملازمین کو فارغ کرنے سے متعلق گزشتہ روز اسمبلی میں قانون پاس کیا گیا تھا۔
23جنوری 2023 سے 29 فروری 2024 تک بھرتی ملازمین کی فہرست جاری کر دی گئی ہے۔ نگران دور میں سب سے زیادہ بھرتیاں پولیس میں کی گئیں، نگران دور ِحکومت میںمحکمہ پولیس میں 4 ہزار 19 بھرتیاں ہوئیں، محکمہ بلدیات میں192، محکمہ جیل خانہ جات میں 159 محکمہ اعلی تعلیم میں 702، محکمہ صحت میں 693 , محکمہ ایلمنٹری و سیکنڈری ایجوکیشن 2 ہزار 323 بھرتیاں ہوئیں۔
اسی طرح محکمہ کمیونیکیشن اینڈ ورکس میں 120، اینیمل ہاسبنڈری اور زرعت میں 175 افراد ، محکمہ ایڈمسٹریشن آف جسٹس میں 339 ، نگران دور میں محکمہ ایریگیشن میں 188، سوشل ویلفئیر میں 112 محکمہ پبلک ہیلتھ میں 137 افراد بھرتی ہوئے جبکہ محکمہ محنت، محکمہ داخلہ، محمکہ اینڈسٹریز اور فشریز میں بھی بھرتیاں کی گئیں ہیں۔