کیا عمران خان کو 190 ملین پاؤنڈکیس میں ریلیف مل سکتا ہے ؟سینئر صحافی زاہد گشگوری نے بتادیا

کیا عمران خان کو 190 ملین پاؤنڈکیس میں ریلیف مل سکتا ہے ؟سینئر صحافی زاہد گشگوری نے بتادیا

سینئر صحافی زاہد گشگوری نے انکشاف کیا ہے کہ 190 ملین  پاؤنڈ کیس کے  اسلام آباد ہائی کورٹ میں جانے سے بانی تحریک انصاف عمران خان کو شاید ریلیف ملنے کاامکان ہے۔

سینئر صحافی زاہد گشگوری کاکہنا ہے کہ  190ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت اب اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہونیوالی ہے اس میں ایک نئی بات یہ  کہ  عمران خان کی لیگل ٹیم  جس پہ ڈسکس کر رہی ہے اور ان کی اہم دلیل ہو سکتی ہے وہ یہ کہ  نیشنل کرائم ایجنسی نے پاکستان کے ساتھ ایگریمنٹ سائن کیا تھا اس وقت کی حکومت جو کہ تحریک انصاف کی تھی،  ظاہر ہے کوئی بھی حکومت ہو اس کو پاکستان کی حکومت ہی تصور کیا جائے گا ۔

ان کاکہنا تھا کہ انہوں نے جو سائن کیے اس کے تحت جو بھی ڈاکومنٹیشن ہے وہ پبلک نہیں کی جائے گی نہ حکومت پاکستان کرے گی نہ این سی اے کرے گی اس وقت تک جب تک دونوں پارٹیاں یہ چاہتی ہیں کہ اس کانفیڈنشیلٹی  کو اور یہ صوابدید ہے خفیہ چیزیں رکھنے کی وہ دونوں پارٹیوں کے کہنے پر ہی ہوگی ، لہذا اب دیکھنا ہوگا کہ جو اگر پبلک نہیں ہوتی ہے تو پھر وہ آرگومینٹس کے آیا کہ یہ رقم سیدھی سیدھی یہ بتائی گئی تھی حکومت پاکستان کی جانب سے کہ یہ بحریہ ٹاؤن کو ہی جانی ہے یعنی کہ کراچی کے ان کے اکاؤنٹس میں یا کراچی کے زمینوں کے خلاف دی جارہی  یہ ایک ون لائنر ہے جس پہ عدالتیں دوبارہ دیکھیں گی اس کیس کو اور نیب کو بھی یہ چیز دکھانی ہوگی۔

صحافی زاہد گشکوری نے کہا کہ  ظاہر ہے لیکن حکومت پاکستان اس کو پبلک کر سکتی ہے پبلک دایرہ کار میں لا سکتی ہے اس ایگریمنٹ کے تحت یہ خیال کیا جاتا ہے کہ حکومت پاکستان سے دوبارہ این سی اے  سے یا نیب یہ ریکویسٹ کرے کہ ان کو زیادہ سے زیادہ ڈاکومنٹیشن دی جائے تاکہ وہ اس کیس کو آگے بڑے اہم طریقے سے پلیڈ کر سکیں اور اس سزا کو برقرار رکھوا سکے لیکن عمران خان کی لیگل ٹیم کے لیے بھی یہ ایک بڑا  نکتہ  ہے اور اس کیس پر لگتا ہے کہ اگرمزید  ڈاکومنٹیشن نہ آئی جو کہ پاکستان یا نیب کو  امید ہے تو یہ کیس آگے لے کے سزا برقرار رکھوانا نیب کے لیے کافی مشکل کام ہوگا اور اس کی لیگل ٹیم کو مزید کام کرنا پڑے گا کیونکہ یہ بڑی عدالت ہے اپنے  کیسز کو دیکھے گی اور عدالت اور اس کے کئی لیگل نقایص نکالنے کی کوشش کرے گی ۔

عمران خان کے لیے فروری کا مہینہ بے حد اہم ہوسکتا ہے  

سینیر صحافی نے مزید کہا کہ عمران خان کے لیے دو کیسز اور بھی بڑے اہم ہیں اس کو توشہ خانہ کی بریت کا کیس ہے جو کہ اسلام آباد ہائی کورٹ دیکھ رہی ہے دوسرا توشہ خانہ کیس جو کہ نیب کورٹ بھی دیکھ رہی ہے تو یہ ایک بڑا اہم کیس ہوگااور فروری کا مہینہ  بڑا اہم ہے عمران خان کے لیے بھی اور اس میں کئی اہم فیصلے بھی آسکتے ہیں ، یہ بھی ایک بڑی اہم پیش رفت ہوگی ۔

صحافی زاہد گشکوری کا خیبرپختونخوا کی صورتحال پر بات کرتے کہنا تھا کہ خیبر پختون خوا  میں تحریک انصاف پارٹی کے درمیان غلط فہمیاں،  کنفیوژن اور گیپ ہے کیونکہ علی امین گنڈا پور کوجن  کی کابینہ تھی یا ان کے مرضی کے لوگ جو ان کے گروپ کا حصہ تھے ان کو ایک طرف کردیا گیا ہے ، علی امین اب سوائے وہ وزیراعلی ہی ہے دوسری طرف جو پارٹی کی لیڈرشپ ہے صوبائی لیول کی وہ علیحدہ ہے جس میں اسدقیصر اور جنید اکبر ہیں جو کہ علی امین کی حکومت میں ان کیخلاف نوٹسز آتے رہے ہیں تو ان کاخیال ہے کہ یہ سب علی امین کروارہے ہیں ۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *