عمران خان سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ملاقات، سیاسی صورتحال اور پارٹی کے امور پر تفصیلی بات چیت

عمران خان سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ملاقات، سیاسی صورتحال اور پارٹی کے امور پر تفصیلی بات چیت

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق یہ ملاقات ایک گھنٹے تک جاری رہی جس میں سیاسی صورتحال اور پارٹی کے امور پر تفصیل سے بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں صوبے میں امن و امان کی صورتحال اور گورننس کے مسائل پر بھی گفتگو ہوئی۔

مزید پڑھیں: جب تک عمران خان مطمئن ہیں، علی امین گنڈاپور وزیراعلیٰ برقرار رہیں گے، جنید اکبر

اس کے علاوہ خیبرپختونخوا میں پارٹی صدارت کے لئے جنید اکبر کی تقرری پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ ملاقات کے دوران خیبرپختونخوا میں تنظیم کی تشکیل نو پر بھی بات کی گئی اور بانی پی ٹی آئی عمران خان نے سیاسی جماعتوں سے رابطے تیز کرنے کی ہدایت کی۔

یاد رہے کہ چند روز قبل عمران خان نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو پارٹی کی صوبائی صدارت سے ہٹا کر جنید اکبر کو نیا صدر مقرر کیا تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *