وزارت خزانہ نے فیملی پنشن کے متعلق وضاحت جاری کردی

وزارت خزانہ نے فیملی پنشن کے متعلق وضاحت جاری کردی

وزارت خزانہ نے وضاحت کی ہے کہ فیملی پنشن کے اہل چھوٹے بچوں کو 21 سال تک پنشن ملے گی۔

وزارت خزانہ نے فیملی پنشن کے حوالے سے ایک وضاحتی نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس میں بتایا گیا ہے کہ فیملی پنشن کے اہل چھوٹے بچوں کو 21 سال تک پنشن ملے گی۔

وزارت خزانہ کے مطابق یہ فیصلہ 10 ستمبر 2024 کو جاری ہونے والے آفس میمورنڈم کے تحت کیا گیا ہے، جس کا اطلاق اُسی تاریخ سے ہوگا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق میمورنڈم کا اطلاق معمول کی فیملی پنشن کے اہل پنشنرز پر ہوگا اور اس کا مقصد فیملی پنشن کے سلسلے میں شفافیت اور واضح معیار فراہم کرنا ہے۔

مزید پڑھیں: سرکاری اداروں میں رائٹ سائزنگ کا عمل جاری، ہزاروں پوسٹیں ختم کر دی گئیں

وزارت خزانہ نے مزید وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ بچوں کو 23 اکتوبر 2023 کو وضع کردہ اہلیت کے مطابق پنشن ملے گی اور ان افراد کو ترجیحی معیار کے مطابق معمول کی فیملی پنشن فراہم کی جائے گی۔ اس فیصلے سے پنشنرز کی فیملیوں کو مالی تحفظ ملے گا، خاص طور پر ان بچوں کو جن کی عمر 21 سال تک ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *