گورنر اسٹیٹ بینک نے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی بینک نئے نوٹ کی ٹیکنیکی ویلیوایشن کررہا ہے، نئے نوٹ کو جلد منظوری کیلئے کابینہ کے سامنے پیش کریں گے۔
پہلے کتنی مالیت کا نیا کرنسی نوٹ آئے گا وہ ابھی نہیں بتا سکتا، سال 2025 میں مرحلہ وار نئے کرنسی ڈیزائن کے نوٹ سرکلویشن میں آجائیں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مختلف مالیت کے نئے نوٹ ایک ساتھ نہیں بتدریج جاری کئے جائیں گے۔