پی ٹی آئی قوم کو تقسیم کرناچاہتےہیں، گورنر خیبرپختونخوا

پی ٹی آئی قوم کو تقسیم کرناچاہتےہیں، گورنر خیبرپختونخوا

پشاور: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیر اعلی علی امین گنڈاپور کی میزبانی میں منعقدہ مشاورتی اجلاس پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اجلاس مکمل طور پر غیر جمہوری اور جانبداریت پر مبنی ہے۔ اس اجلاس میں صرف مخصوص جماعتوں کو مدعو کرنا قوم کو تقسیم کرنے کی ایک ناکام کوشش ہے۔

گورنر نے سوال اٹھایا کہ جب ہم نے دہشتگردی جیسے اہم مسئلے پر آل پارٹیز کانفرنس بلائی تھی تو ہم نے صوبے میں موجود تمام اسٹیک ہولڈرز کو دعوت دی تھی تاکہ مسئلے کے حل کیلئے ایک مشترکہ لائحہ عمل تیار کیا جا سکے۔ لیکن اس اجلاس میں بڑی اور اہم جماعتوں کو نظرانداز کرکے اسے مخصوص نظریات تک محدود کر دیا گیا ہے، جو کہ نہایت افسوسناک ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ یہ اجلاس خیبر پختونخوا کے عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لیے پشاور میں منعقد ہونا چاہیے تھا، جہاں دہشتگردی کے اثرات براہ راست محسوس کیے جا رہے ہیں۔ اسلام آباد میں بیٹھ کر فیصلے کرنے سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت صوبے کے عوام کے مسائل پر سنجیدہ نہیں ہے۔ یہ رویہ خیبر پختونخوا کے عوام کے ساتھ ناانصافی ہے اور ان کی قربانیوں کو نظرانداز کرنے کے مترادف ہے۔

گورنر نے اس بات پر زور دیا کہ دہشتگردی جیسے سنگین مسئلے پر اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے، لیکن یہ اتحاد صرف تمام سیاسی جماعتوں اور مکاتب فکر کو شامل کرکے ہی ممکن ہے۔ حکومت کی جانب سے اس قسم کی مشاورتی نشستوں کو جانبداری سے پاک کرنا اور تمام جماعتوں کو اعتماد میں لینا چاہیے تاکہ قوم دہشتگردی کے خلاف ایک مضبوط اور متفقہ پیغام دے سکے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *