سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک دوبارہ سیاست میں حصہ لینے کے لیے سرگرم

سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک دوبارہ سیاست میں حصہ لینے کے لیے سرگرم

سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے ایک بار پھر سیاست میں انٹری کی تیاری کر لی۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیر دفاع نے 22 فروری کو مانکی شریف میں جلسے کا اعلان کر دیا، اس حوالے سے پرویز خٹک اور ان کے بھائی لیاقت خٹک نے تیاری شروع کر دی، وقفے کے بعد پرویز خٹک اور ان کے گھر والے ایک بار پھر سیاست کے میدان میں نظر آئیں گے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق پرویز خٹک جلسے کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : وفاقی حکومت کا اپریل سے بجلی کے نرخوں میں بڑی کمی کا پلان تیار

ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز خٹک اور ان کے بھائی کے درمیان تمام اختلاف بھی ختم ہو گئے ہیں، پرویز خٹک نے ضلع نوشہرہ سے دوبارہ مہم شروع کر دی ہے، سابق وزیر دفاع نے اپنے پرانے ساتھیوں کو بھی دوبارہ موبلائز کرنا شروع کیا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *