عمران خان نے خیبرپختونخوا کے کرپٹ وزرا کو فارغ کرنے کا حکم دے دیا

عمران خان نے خیبرپختونخوا کے کرپٹ وزرا کو فارغ کرنے کا حکم دے دیا

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما عاطف خان نے بتایا ہے کہ پارٹی کے بانی عمران خان نے خیبرپختونخوا کے کرپٹ وزرا کو فارغ کرنے کا حکم دیا ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے صوبے میں کرپشن کی تحقیقات کرنے کی ہدایت کی ہے، اور جو وزرا اس میں ملوث ہیں، انہیں عہدوں سے ہٹایا جائے گا۔ عاطف خان نے پارٹی کے بانی سے ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی تبدیلی کے حوالے سے بات چیت کی تردید کی۔ انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ عمران خان نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے دوران صوبائی صدارت کے لیے جنید اکبر کا نام تجویز کیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پارٹی کے صوبائی ڈھانچے میں کوئی تبدیلی اب جنید اکبر کی صوابدید پر ہوگی۔ بدعنوانی کے الزامات کے حوالے سے عاطف خان نے وضاحت دی کہ اگر وزرا کے خلاف الزامات درست ثابت ہوئے، تو انہیں ان کے عہدوں سے ہٹا دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ ہفتے کے روز عمران خان نے علی امین گنڈا پور کو خیبرپختونخوا کی صدارت سے ہٹاتے ہوئے جنید اکبر کو یہ عہدہ  سونپا تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *