وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کا اپنی رپورٹ میں بتانا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو 3 ماہ سے وکلاء صوبائی وزیراعلیٰ کے خلاف شکایات کر رہے تھے، علی امین نے خود بھی سلمان اکرم را جہ کوپارٹی عہدہ چھوڑنے کا کہا تھا ۔
جنید اکبر کو پارٹی صدر بنانے پر علی امین کو اعتماد میں نہیں لیا گیااس کے علاوہ بانی پارٹی سے عاطف خان، جنید اکبر کی ملاقات میں بھی علی امین کے خلاف کھل کر باتیں سامنے آئیں ۔ ملاقات میں جنید اکبر اور عاطف خان کی صوبے کی گورننس پر بھی بات چیت ہوئی۔
ملاقات میں بانی پاکستان تحریک انصاف نے علی امین گنڈاپور پر سخت ناراضی کا اظہار بھی کیا، ملاقات میں پی ٹی آئی کے حالیہ مظاہروں میں علی امین کے کردار پر بھی بات ہوئی۔
دوسری جانب پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ علی امین گنڈاپور کی مرضی سے جنید اکبر کو پارٹی کا صدر بنایا گیا۔
شیخ وقاص اکرم نے مزید کہا کہ علی امین پارٹی قیادت کو کہہ چکے تھے کہ صوبائی صدر کا عہدہ کسی اور کو دیا جائے ، بانی پی ٹی آئی کا چیف منسٹر خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور پر مکمل اعتماد ہے۔