حکومت جوڈیشل کمیشن نہیں بناتی تو پھر دال میں کچھ کالا ہے ، شبلی فراز

حکومت جوڈیشل کمیشن نہیں بناتی تو پھر دال میں کچھ کالا ہے ، شبلی فراز

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما شبلی فراز نے کہا ہے کہ حکومت اگر جوڈیشل کمیشن نہیں بنا تی تو پھر دال میں کچھ کالا ضرورہے۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا نمائندوں بات چیت کے دوران شبلی فراز نے کہا کہ ہماراہدف واضح ہے کہ 26 مئی اور نومئی کے واقعات کی تحقیقات کے لیے غیر جانبدار جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان نے خیبر پختونخوا کے حوالے سے اہم فیصلے کئے ہیں:فواد چودھری

حکومت کے پاس بہترین آپشن موجود ہے کہ وہ کمیشن بنائے اور ملک میں سیاسی قابل یقین صورت حال پیدا کرے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر حکومت ایسا نہیں کرتی تو پھر دال میں کچھ کالا ہے، اس کا مطلب ہےحکومت نہیں چاہتی کہ سچ عوام کے سامنے آئے ۔

حکومت کمیشن بنا دیتی ہے تو مذاکرات عمل جاری رکھنے سے ہم آمادہ ہیں ۔شبلی فراز نے کہا کہ حکومت سے جب بات ہوئی تو ہمیں کہا گیا تھا 8دن میں کمیشن کے حوالے سے فیصلہ ہو جا ئیگا ۔ 8دن گزر گئےابھی تک کچھ نہیں ہوا،اب کہتی ہے کہ 8 ورکنگ دن کا کہا تھا ۔

حکومت نیک نیتی سے کام کرے گی تو مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔ رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ جب تک سیاسی استحکام نہیں آئے گا ملک کبھی آگے نہیں بڑ ھ سکتا ۔ ملک کی بہتری کے لیے عمران خان نے مذاکرات عمل کا فیصلہ کیا تھا ۔

یہ بھی پڑھیں:بانی پی ٹی آئی سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقات، اہم فیصلے اور مشاورت

ملکی بہتری اور معاشی سیاسی استحکام لانے کیلئے ہمارے دروازے کھلے ہیں ۔ا ن کا مزید کہنا تھا کہ ایک سال سے چیئرمین پبلک اکائونٹ کمیٹی کی سیٹ خالی تھی ۔ پی اے سی کا چیئرمین اپوزیشن کا حق ہوتا ہے ۔ حکومت کی کار کردگی پر اپوزیشن کو نظر ثانی کر سکتی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *