الیکٹرک گاڑیوں کے شوقین پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر، چین کی سب سے بڑی الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کمپنی بی وائے ڈی نے پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی کا اظہار کر دیا۔
الیکٹرک گاڑیاں بنانیوالی دنیا کی سب سے بڑی چینی کمپنی (BYD-Build Your Dreams)نے اپنے لوکل پارنٹرMega Conglomerate Pvt Ltd کیساتھ پاکستان میں جدید الیکٹرک گاڑیاں بنانے کیلئے سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی کا اظہار کردیا ہے۔چینی کمپنی کی جانب سے یہ اقدام اس وقت سامنے آرہا ہے جب پاکستان اپنے کاربن فٹ پرنٹ کو کم کرنے اور صاف ستھری فضا کیلئے توانائی کے زیادہ موثر ذرائع نقل و حمل کو اپنانے کیلئے اقدامات کر رہا ہے۔یہ اقدام گرین پراڈکٹس کو پاکستانی صارفین کے لیے مزید قابل رسائی بنانے کے ساتھ ساتھ پاکستان کی آٹو انڈسٹری کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے گا۔ بی وائی ڈی اپنی ای وی کی پیداوار کو پاکستان میں مقامی طور پرتیار کرے گا جس سے پاکستان رائٹ ہینڈ ڈرائیو گاڑیاں ایکسپورٹ کرسکے گا۔ بی وائی ڈی کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری، خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل(SIFC) کا غیر ملکی سرمایہ کاری لانے کا ایک بڑا ثبوت ہے۔ اس سرمایہ کاری سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہو رہا ہے اور معروف غیر ملکی کمپنیاں پاکستان میں پیسے لگانے میں دلچسپی کا اظہار کر رہی ہیں۔
الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال سے ماحول پر کیا اثر پڑتا ہے؟
الیکٹرک گاڑیاں ماحول کیلئے زیادہ بہتر سمجھی جاتی ہیں۔ماحول کو مدنظر رکھتے ہوئے بیٹریاں کے لیے نایاب دھاتوں کا بندوبست کرنا، انہیں طویل فاصلے پر موجود کارخانوں تک بھیجنا اور انہیں تیار کرنے پر خرچ ہونے والی توانائی جیسے معاملات پر کئی بار بحث ہو چکی ہے۔ یقینی بات ہے کہ ایک ایسی گاڑی جو محفوظ توانائی سے چلتی ہے اس گاڑی کی نسبت بہتر ہے جو کسی اور قسم کے ایندھن کے جلنے سے چلتی ہے۔ ایک قابل قبول مفروضہ یہ ہے کہ الیکٹرک گاڑیں کسی اور قسم کے انجن سے چلنے والی گاڑیوں سے زیادہ ماحول دوست ہیں اور پبلک ٹرانسپورٹ چاہے وہ ریل ہو یا بس نجی گاڑیوں سے زیادہ ماحول دوست ہیں۔یہ یاد رہے کہ الیکٹرک گاڑیاں کسی بھی رفتار پر بہت خاموش رہتی ہیں۔ اپنی انتہائی رفتار پر یہ گاڑیاں بہت کم ہوا کا اخراج کرتی ہیں۔ آسان الفاظ میں انہیں ڈرائیو کرنا اور ان میں سفر کرنا بہترین ہے۔