ملتان میں کھیلنے جانے والے میچ میں ویسٹ انڈیز نے پہلی اننگز میں 163 رنز بنائے، جواب پاکستانی ٹیم 154 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
و یسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پاکستانی بالرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور و یسٹ انڈیز کو 163 کے اسکور پر آل آئوٹ کر دیا۔
پاکستان کی جانب سے نعمان علی نے چھ، ساجد خان نے دو، ابرار اور کاشف علی نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔
لیکن پاکستانی بالرز کی محنت پر بلے بازوں نے پانی پھیر دیا، محمد رضوان کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا۔
پاکستان کی پوری ٹیم 154رنز پر آؤٹ ہوگئی، ویسٹ انڈیز کو پہلی اننگز کے اسکور پر نو رنز کی برتری حاصل ہو گئی۔
ویسٹ انڈیز کی طرف سے جومل وریکن نے چار ،جڈاکشن موتی نے 3جبکہ روچ نے 2کھلاڑی آؤٹ کیے، پہلے روز مجموعی طور پر 20وکٹیں گریں۔
کل ویسٹ انڈیز اپنی دوسری اننگز کا آغاز کرے گی۔واضح رہے کہ پاکستان اپنے ہی بچھائے ہوئے اسپن جال میں خود پھنس گیا، پاکستان میں ایک ہی دن میں بیس وکٹیں گرنے کا ریکارڈ بھی بن گیا۔