نعمان علی نے تاریخ رقم کر دی، اہم اعزاز اپنے نام کر لیا

نعمان علی نے تاریخ رقم کر دی، اہم اعزاز   اپنے نام کر لیا

ملتان میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن قومی ٹیم کے اسپنر نعمان علی نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے ویسٹ انڈیز کے خلاف ہیٹرک کا کارنامہ انجام دیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی کھلاڑی نعمان نے یکے بعد دیگرے کیون سنکلیئر، ٹیون املاچ اور جسٹن گریوز کو آؤٹ کر کے اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا۔ یہ کارنامہ انجام دے کر نعمان علی پاکستان کے پہلے اسپنر بن گئے ہیں جنہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں ہیٹرک کرنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

ان کی شاندار کارکردگی نے ٹیم کی پوزیشن مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *