ملازمین کو عید سے پہلے عیدی مل گئی

ملازمین کو عید سے پہلے عیدی مل گئی

یوٹیلٹی اسٹورز ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری، عید سے پہلے بڑی عیدی مل گئی۔

ذرائع یوٹیلٹی اسٹورز کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ یوٹیلٹی اسٹورز کے 10ہزار 303 ملازمین کو اعزازیہ دینے کی منظوری ہوئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ رمضان اعزازیے کی رقم 19کروڑ 77 لاکھ57 ہزار 700روپے بنتی ہے، اعزازیہ رمضان پیکج پر عمل درآمد کیلئے اضافی ڈیوٹیز کے باعث دیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق مستقل اور کانٹریکٹ ملازمین کو ایک ابتدائی بنیادی تنخواہ کے برابر اعزازیہ ملے گا جبکہ یوٹیلٹی اسٹورز کے ڈیلی ویجر کو 25 ہزار روپے اعزازیہ دیا جائے گا۔

رمضان پیکج کے تحت یوٹیلٹی اسٹورز کی سیل 30 ارب روپے سے بڑھ گئی۔ذرائع کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورزکی سیل یکم اپریل تک 30ارب 29کروڑ روپے رہی، رمضان پیکج کےتحت سیل کاہدف 36 ارب روپے مقرر ہے۔ذرائع نے بتایا کہ یکم اپریل تک لاہور نارتھ اور ساؤتھ کی سیل 2 ارب32 کروڑ روپے اور راولپنڈی کی ایک ارب72 کروڑ روپے پر پہنچ گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یکم اپریل تک پشاور کی سیل ایک ارب37 کروڑ روپے اور اسلام آباد کی سیل ایک ارب 28 کروڑ روپے رہی جب کہ کراچی کی سیل 78کروڑ30 لاکھ روپے رہی۔ذرائع کے مطابق رمضان پیکج کے تحت یکم اپریل تک حیدرآباد کی سیل41 کروڑ50لاکھ روپے رہی۔ذرائع نے بتایاکہ کارپوریشن کے پاس 21 ارب12 کروڑ روپے کا سامان موجود ہے اور یوٹیلٹی اسٹورز پر رمضان ریلیف پیکج چاند رات تک جاری رہے گا۔

چند روز قبل وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایت پر عمل درآمد کرتے ہوئے یوٹیلٹی اسٹورز پر گھی فی کلو 30 روپے سستا کردیا گیا، گھی کی فی کلو قیمت 365 سے کم کرکے 335 روپے مقرر کی گئی ہے، قیمت میں کمی کا اطلاق آج سے کردیا گیا، ذرائع یوٹیلٹی سٹورز کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر رمضان ریلیف پیکج کے تحت سبسڈی والا گھی فی کلو 30 روپے سستا کیا گیا ہے جس کے بعد گھی کی فی کلو قیمت پرسبسڈی 70روپے سے بڑھ کر100 روپے ہوگئی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *