Skip to content
روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی ہو گئی
انٹربینک تبادلہ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی ہو گئی۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 13 پیسے سستا ہوا اور کاروبار کے اختتام پر ڈالر 278 روپے 72 پیسے پر بند ہوا۔
گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 85 پیسے پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت کاروباری دن رہا۔
اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 594 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 14 ہزار 37 پوائنٹس پر بند ہوا۔