لاس اینجلس کے شمالی جنگلات میں نئی آگ بھڑک اٹھی ، ہزاروں افراد کا انخلا

لاس اینجلس کے شمالی جنگلات میں نئی آگ بھڑک اٹھی ، ہزاروں افراد کا انخلا

امریکی ریاست کیلیفیورنیا کے شہر لاس اینجلس کے شمال میں جنگلات میں نئی آگ لگ گئی، پچیس ہزار افراد کو انخلا کا حکم دے دیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کاسٹائک لیک کے قریب پہاڑوں پر آگ کے شعلے اُڑ رہے ہیں، آگ تیزی سے پھیل رہی ہے جس کی وجہ سے لاس اینجلس، اور وینچورا کاؤنٹی میں پچیس ہزار افراد کو انخلا کا حکم دیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق 500 قیدیوں کو دیگر جیلوں میں منتقل کردیا گیا ہے، دو گھنٹے میں طوفانی ہواؤں کے باعث پانچ ہزارایکڑ رقبہ آگ کی لپیٹ میں آگیا ہے ، فائر فائٹرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 13 کروڑ 26 لاکھ سے تجاوز کر گئی

ہیلی کاپٹرز اور چھوٹے طیارے بھی آگ بجھانے کی کوششوں میں حصہ لے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ریاست پہلے ہی خوفناک آگ کی تباہ کاریوں سے نمٹ رہی ہے،7  جنوری سے مختلف مقامات پر لگی آگ پر تاحال قابو پانے کی کوششیں  جاری ہیں، آگ سے چالیس ہزار ایکڑ رقبہ خاکستر ہوچکا ہے۔

جنگلات میں آگ کے نتیجے میں اب تک درجنوں افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور ایک لاکھ سے علاقہ مکین اپنے گھروں اور املاک کو چھوڑ کر محفوظ مقامات کی جانب روانہ ہوچکے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *