وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے چارٹرآف ڈیمانڈ کا سات روز تک جواب دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا
پی ٹی آئی کے چارٹر آف ڈیمانڈ پر سب کمیٹی کام کر رہی ہیں اس کا 7 روز بعد جواب دیں گے، انہوں نے چارٹر آف ڈیمانڈ پہلے میڈیا کو جاری کیا تھا، مطالبات کا تحریری جواب پیش کریں گے، حکومت اور اپوزیشن میں معاملات مذاکرات سے ہی حل ہوتے ہیں، کوئی سمجھوتہ ہو بھی سکتا ہے نہیں بھی، حتمی جواب تیار ہونے تک تب تک کچھ نہیں کہہ سکتا۔
پی ٹی آئی کے جوڈیشل کمیشن سے متعلق مطالبے پر انہوں نے کہا کہ بالکل نہیں کہہ رہا کہ جوڈیشل کمیشن نہیں بن سکتا، اگرکسی بات پراتفاق رائے ہو گا تو وزیراعظم تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیں گے، پی ٹی آئی نے بیس سے بائیس نکات اٹھائے ہیں ان کا جواب دیں گے۔
مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا کہ القادر ٹرسٹ کیس میں بانی پی ٹی آئی نےغلطی کی ہے، یہ پیسے برطانیہ میں پکڑے گئے، جب معاملہ کابینہ میں آیا اسی دن سے شور شروع ہو گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نےکرپٹ پریکٹس کی ہے، یہ پیسے منی لانڈرنگ کےچکرمیں پکڑے گئے، برطانوی قانون کے مطابق یہ پیسے پاکستان کو واپس آنے تھے، بانی پی ٹی آئی نے زمین کی فیور لی، اس کیس میں فیوردی گئی اور پھر چیزیں لی گئیں۔
مشیر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ تھرڈ پارٹی کے بغیر معاہدہ نہیں ہو سکتا تھا، تھرڈ پارٹی حکومت ہے اور حکومت نے فیور دی ہے، یہ کرپشن ہے برطانیہ میں فیوردے کر7 سے 8 ارب حاصل کیا گیا، کسی ٹیکنکلی گراؤنڈ پر اگر کوئی معاملہ آتا ہے تو وہ الگ بات ہے، دوسروں کو چور، ڈاکو کہنے والے نے فیور دے کر رقم لی۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ خود یہ اپنی رسیدیں نہیں دکھا سکا، القادرٹرسٹ کے مالک عمران خان اوران کی اہلیہ ہیں، جو ٹرسٹ ہوتا ہے وہ ٹرسٹی کی ملکیت ہوتا ہے۔