محکمہ موسمیات نے ملک میں خشک سالی کا اندیشہ ظاہر کر دیا

محکمہ موسمیات نے ملک میں خشک سالی کا اندیشہ ظاہر کر دیا

محکمہ موسمیات نے ملک میں خشک سالی کا اندیشہ ظاہر کر دیا۔

ملک کے میدانی علاقوں میں خاطر خواہ بارشیں نہیں ہوئیں، معمول سے کم بارشوں کی وجہ سے خشک سالی کی صورتحال مزید بڑھ گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق یکم ستمبر سے 15 جنوری 2024 کے درمیان معمول سے 40 فیصد کم بارشیں ریکارڈ کی گئیں۔

ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی

سندھ میں 52، بلوچستان میں 45 اور پنجاب میں 42 فیصد معمول سے کم بارشیں ہوئیں جبکہ پوٹھوہار میں ہلکی خشک سالی کی صورتحال دیکھی گئی۔ نجی ٹی وی دستاویزات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بارانی علاقوں سمیت مختلف علاقوں میں ہلکی خشک سالی جیسی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔

ناکافی بارشوں کے باعث خشک سالی کا اندیشہ پیدا ہو گیا ہے، دستاویز کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، بھکر، لیہ، ملتان میں بھی بارشیں معمول سے کم ریکارڈ کی گئیں جبکہ راجن پور، بہاولنگر، بہاولپور، فیصل آباد، سرگودھا میں بھی خشک سالی دیکھنے میں آئی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *