ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ

ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ

پاکستان کی ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ ہو گیا۔

ادارہ شماریات پاکستان کے اعداد و شمار میں کہا گیا ہے کہ جاری مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو9.085 ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل ہوا۔

یہ زرمبادلہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 8.283ارب ڈالرکے مقابلہ میں 9.7 فیصدزیادہ رہا، دسمبر2024 میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات کا حجم 1.477 ارب ڈالرریکارڈ کیا جونومبرکے 1.461 ارب ڈالرکے مقابلہ میں 1.1 فیصد اور دسمبر2023 کے 1.400ارب ڈالرکے مقابلہ میں 5.5 فیصد زیادہ ہے۔

ہول سیل مارکیٹ میں چینی مہنگی ہو گئی

ادارہ شماریات کے مطابق مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں نیٹ وئیرکی برآمدات سے ملک کو2.566 ارب ڈالر، ریڈی میڈ گارمنٹس 2.044 ارب ڈالر، بیڈ وئیر1.580ارب ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا۔

ملک کو سوتی ملبوسات 965 ملین ڈالر، تولئے 530 ملین ڈالراورسوتی دھاگا کی برآمدات سے 365 ملین ڈالرکا زرمبادلہ حاصل ہوا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *