وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں اپنی نوعیت کی پہلی اور سب سے بڑی کاروبار فنانس اسکیم کا اجرا کردیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آسان کاروبار فنانس اور آسان کاروبار کارڈ اسکیموں کا اجراء کر دیا ہے، آسان کاروبار فنانس اسکیم کے تحت 10 لاکھ سے 3 کروڑ روپے تک بلاد سود قرضے دیئے جائیں گے جبکہ آسان کاروبار کارڈ کے ذریعے 5 سے 10لاکھ روپے تک قرضے دیئے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب آسان کاروبار اسکیم کے تحت 84 ارب روپے سے زائد مختص کئے گئے ہیں جبکہ آسان کاروبار کارڈ اسکیم کے لئے 48 ارب روپے سے زائد رقم مختص کی گئی ہے۔ آسان کاروبار فنانس اسکیم کے تحت 36 ارب روپے سے زائد کے بلا سود قرضے فراہم کئے جائیں گے، اسکیم میں 10 لاکھ سے 3 کروڑ روپے کے بلاسود قرضے دیئے جائیں گے۔
آسان کاروبار فنانس اسکیم کے تحت قرضہ 5 سال کی آسان قسطوں میں واپس کیا جائے گا۔ اس اسکیم میں 25 سے 55 سال تک کے مرد و خواتین، ٹرانسجینڈر، سپیشل افراد قرض کے لئے اپلائی کر سکتے ہیں۔ قرض لینے کیلئے ایکٹیو فائلر ہونا ضروری ہے۔
اسکیم کیلئے گھر بیٹھے آن لائن درخواست کے لئے ویب پورٹل پر اپلائی کیا جا سکتا ہے۔ اسٹارٹ اپ اور چھوٹے کاروبار کیلئے 10 لاکھ تک بلاسود قرض دیئے جائیں گے، آسان کاروبار کارڈ کے تحت قرض 3 سال میں آسان اقساط کی صورت میں میں ادا کیا جا سکتا ہے۔
پنجاب کے رہائشی مرد و خواتین، ٹرانسجینڈر اور سپیشل افراد آسان کاروبار کارڈ کے لئے اہل ہیں اور اپلائی کر سکتے ہیں۔