کراچی: ٹویوٹا نے اپنی نئی یارس 1.5 اے ٹی آئی وی ایکس سی وی ٹی بلیک انٹیرئیر کے ساتھ ایک جدید اور خوبصورت گاڑی پیش کی ہے جو اپنی شاندار کارکردگی اور دلکش ڈیزائن کی بدولت کار کے شوقین افراد کے لیے بہترین انتخاب ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹویوٹا یارس کا ایکسٹیریئر جدید ڈیزائن اور مضبوط فریم ورک کا حسین امتزاج پیش کرتا ہے۔ گاڑی میں موجود ملٹی انفارمیشن ڈسپلے (MID) سسٹم ہے جو آپ کی ڈرائیونگ کے دوران سہولیات کو یقینی بناتا ہے جس میں ڈور اوپن اینڈ کلوز الرٹ Eco wallet(ایکو والیٹ) اور بہترین فیول اکا نومی ریکارڈ شامل ہے۔ ٹویوٹا یارس 1.5 لیٹر این آر انجن کے ساتھ بہترین ڈرائیونگ پرفارمنس اور ایندھن کی سہولت فراہم کرتی ہے۔ اس کا اسمود شفٹنگ سسٹم گیئرز کی ہموار تبدیلی کوممکن بناتا ہے، جس سے ڈرائیونگ کا تجربہ مزید خوشگوار ہو جاتا ہے۔ مسافروں کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے، ٹویوٹا یارس تین ایئربیگز سے لیس ہے جو حادثات کی صورت میں شدید جھٹکوں سے بچانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔
ٹویوٹا یارس 1.5 اے ٹی آئی وی ایکس سی وی ٹی بلیک انٹیرئیر کی ایکس فیکٹری قیمت پاکستان میں 63,19,000 روپے مقرر کی گئی ہے۔ مزید سہولت کے لیے Meezan Bank کی جانب سے 3 سالہ آسان قسطوں کا منصوبہ پیش کیا گیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت خریدار کو 30 فیصد ایڈوانس یعنی 18,98,800 روپے جمع کروانا ہوگا جبکہ ماہانہ قسط 1,65,204 روپے ہوگی۔ یہ حساب کتاب گاڑی کی ایکس فیکٹری قیمت کی بنیاد پر کیا گیا ہے جس میں ٹیکس شامل نہیں ہے۔
ٹویوٹا یارس 1.5 اے ٹی آئی وی ایکس سی وی ٹی جدید ٹیکنالوجی، دلکش ڈیزائن اور بہترین کارکردگی کی بدولت پاکستان کی آٹو مارکیٹ میں نمایاں مقام رکھتی ہے۔