عمران خان جلد بری ہو جائیں گے، سیاسی انتقام لیا جا رہا ہے، شہریار آفریدی

عمران خان جلد بری ہو جائیں گے، سیاسی انتقام لیا جا رہا ہے، شہریار آفریدی

پشاور: تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کے خلاف کوئی ثبوت موجود نہیں اور انہیں صرف سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہےوہ جلد رہا ہونگے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہریار آفریدی نے کہا کہ عمران ان کو جلد انصاف ملے گا اور وہ بری ہو جائیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں، جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا تحریک انصاف کی حکومت نے رانا ثنا اللہ کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا تھا، تو انہوں نے جواب دیا کہ رانا ثنا اللہ نے اپنے کیس میں خود تین چار مرتبہ بیانات تبدیل کیے، اس پر وہ خود ہی وضاحت کر سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں پارلیمنٹیرینز کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے، جو قابل مذمت ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *