وفاقی حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کیلئے بجلی کی قیمتوں میں کمی لانے کا فیصلہ کرلیا۔
سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیپرا میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی بنیاد پر ایک روپیہ تین پیسے فی یونٹ کی کمی کی درخواست دائر کر دی ہے،نیپرا نے اس درخواست پر 30 جنوری کو سماعت مقرر کر دی ہے۔
کمی کا اطلاق دسمبر 2024 میں استعمال ہونے والی بجلی کے یونٹس پر ہوگا، جس سے صارفین کو ماہ فروری کے بلوں میں ریلیف مل سکے گا۔
یاد رہے کہ یہ ریلیف دسمبر کی پیداواری لاگت کی بنیاد پر دیا جائے گا۔
دوسری جانب ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے مشکلات کم کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں، اس ضمن میں ملک بھر کے بجلی صارفین کو ایک مالی سال میں بجلی بلوں کی زیادہ قسطوں کی سہولت دیے جانے کا امکان ہے۔