‏ یونان کشتی حادثہ: ایف آئی اے کے 14 ملازمین کی ضمانت منظور

‏ یونان کشتی حادثہ: ایف آئی اے کے 14 ملازمین کی ضمانت منظور

فیصل آباد: یونان کشتی حادثے کی انکوائری میں ایف آئی اے کے 14 ملازمین کی ضمانت منظور کر لی گئی ہے اور انہیں رہا کر دیا گیا ہے۔

پچھلے سال انسانی اسمگلروں سے تعلق رکھنے کے الزام میں ایف آئی اے کے 38 افسران کو گرفتار کرکے نوکری سے فارغ کر دیا گیا تھا۔ سپیشل جج سینٹرل ایف آئی اے نے 14 ملزمان کی ضمانت ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکے کے عوض منظور کی۔ ضمانت کی منظوری کے بعد انسپکٹر محمد اشرف، سب انسپکٹر شاہد منیر، ہیڈ کانسٹیبل محمد رضوان اور عدنان رشید کو رہا کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق کانسٹیبلان شہزاد، رحمان بشیر، ارسلان سلیم اور دیگر بھی رہا ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق یونان کے دو کشتی حادثات میں مجموعی طور پر 346 انسانی اسمگلرز کو گرفتار کیا گیا۔ دسمبر 2024 میں ہونے والے یونان کشتی حادثے کے بعد ملک بھر میں انسانی اسمگلرز کے خلاف مہم شروع کی گئی، جس میں 182 انسانی اسمگلرز کی گرفتاری عمل میں آئی اور 20 ایف آئی اے افسران بھی گرفتار ہوئے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *