ملک بھر میں مرغی اور انڈوں کی قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک بھر میں مرغی اور انڈوں کی قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک کے مختلف شہروں میں برائلر گوشت اور انڈوں کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق لاہورمیں برائلر گوشت کی قیمت میں گزشتہ روز کی نسبت 7 روپے کی کمی ہو ئی ہے اور اب برائلر گوشت کی قیمت 588 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے جبکہ زندہ مرغی کا تھوک ریٹ 392 روپے اور پرچون ریٹ 406 روپے فی کلو تک پہنچ گیا ہے۔ انڈوں کی قیمت میں بھی واضح کمی ہوئی ہے اور انڈے آج 270 روپے سے کم ہو کر 239 روپے فی درجن ہو گئے ہیں۔

ملتان میں برائلر گوشت کی قیمت میں 3 روپے کمی ہوئی جس کے بعد تھوک قیمت 392 روپے اور پرچون قیمت 406 روپے فی کلو مقرر ہوگئی۔ تاہم انڈوں کی قیمت میں 4 روپے اضافہ دیکھنے میں آیا ہےجبکہ انڈے آج 231 روپے فی درجن پر فروخت ہو رہے ہیں۔

فیصل آباد میں برائلر گوشت کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھی گئی، جہاں زندہ مرغی کا تھوک ریٹ 374 روپے اور پرچون ریٹ 388 روپے فی کلو مقرر ہوا۔ برائلر گوشت کی قیمت 19 روپے کی کمی کے ساتھ 562 روپے فی کلو تک پہنچ گئی جو کہ گزشتہ روز 582 روپے فی کلو تھی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *