پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبارکامثبت آغاز ہوا جبکہ ہنڈریڈانڈیکس میں 530پوائنٹس کااضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔
ہفتے کے دو سرے کا روباری روز بھی پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار میں مثبت رحجان دیکھنے میں آر ہا ہے ، سٹاک مارکیٹ کے آغاز پر ہی ہنڈرڈ انڈیکس میں 530 پوائنٹس کا اضافہ ہو گیا جس کے بعد ہنڈریڈانڈیکس 116375پرپہنچ گیا۔
گزشتہ روز بھی 100 انڈیکس مثبت رہا، پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 572 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 15 ہزار 844 پر بند ہوا تھا۔