لاہور: لاہور سے جدہ جانے والی نجی ایرلائن کی پرواز پی اے 470 نے کراچی ایئرپورٹ پر ایندھن کی کمی کے باعث ہنگامی لینڈنگ کی۔
ذرائع کے مطابق رات گئے پرواز کو کراچی ایئرپورٹ کی جانب موڑ کر ری فیولنگ کے لیے لینڈ کرایا گیا۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق ایندھن مکمل ہونے کے بعد طیارہ روانہ کر دیا گیا۔ ایئر بس 320 طیارے میں 150 سے زائد مسافر سوار تھے، جنہیں ری فیولنگ کے دوران طیارے میں رہنے کی ہدایت دی گئی۔