سام سنگ گلیکسی ایس 25 الٹرا کی لیک ویڈیو نے صارفین کوحیران کر دیا

سام سنگ گلیکسی ایس 25 الٹرا کی لیک ویڈیو نے صارفین  کوحیران کر دیا

سام سنگ گلیکسی ایس 25 الٹرا کی پہلی جھلک ایک لیک ویڈیو کے ذریعے صارفین تک پہنچی ہے جس نے اس جدید اسمارٹ فون کے ایڈوانسڈ فیچرز پر بحث کو جنم دیا ہے۔ اگرچہ کمپنی نے ویڈیو کو ہٹانے کی درخواست کی ہے لیکن یہ ویڈیواب بھی سوشل میڈیا پر زیر بحث ہے اور صارفین کے درمیان بے چینی بڑھ رہی ہے۔

اس پروموشنل ویڈیو میں سام سنگ کی اے آئی ٹیکنالوجی کو بطور فون کا سب سے بڑا سیلنگ پوائنٹ ظاہر کیا گیا ہے، جس میں سام سنگ کے نئے اسمارٹ فون میں اے آئی لارج لینگویج ماڈلز سے چلنے والے فیچرز جیسے Bixby اور Google Gemini کو نمایاں طور پر بہتر بنایا گیا ہے جن کا مقصد ایپل کے ان مشہور فیچرز کا مقابلہ کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کاحلف برداری کے فوراً بعد اہم اقدامات کا اعلان

لیک ویڈیو میں دکھائے گئے فیچرز میں رات کے وقت کی ویڈیو ریکارڈنگ اور وائس ریکارڈنگ میں غیر ضروری آوازوں کو ختم کرنے کی صلاحیت شامل ہے۔ تاہم بعض صارفین کا کہنا ہے کہ یہ اپ گریڈز دیگر اے آئی فونز سے زیادہ مختلف نہیں لگتے۔ واضح رہے کہ سام سنگ گلیکسی ایس 25 الٹرا کی باقاعدہ ڈیلیوری 7 فروری سے شروع ہونے کی توقع ہے اور دیکھنا یہ ہے کہ آیا یہ نیا اسمارٹ فون صارفین کی توقعات پر پورا اترتا ہے یا نہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *