سابق سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی عمران خان والے پراسس سے گزرا ہے اور اس حوالے سے انہیں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ضرور ہمدردری ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر اور سینٹر مشاہد حسین سید نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ضرور ہمدردی ہو گی کیونکہ وہ بھی عمران خان والے پراسیس سے گزرے ہیں۔
مشاہد حسین سید کا مزید کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا صدربننا عالمی امن کےلیےبھی بڑا اچھا ہوگا، بانی پی ٹی آئی کا نمبربھی آئےگا، ڈونلڈ ٹرمپ بھی عمران خان والے پراسس سے گزرا ہے، نومنتخب امریکی صدر کو عمران خان سےضرور ہمدردی ہوگی۔
مشاہد حسین سید کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نےاپنی پہلی تقریرمیں سچ بولا، ڈونلڈ ٹرمپ نےامریکا کےسسٹم پرانگلیاں اٹھائیں، انہوں نےجرات کےساتھ سسٹم کی خرابیوں کی نشاندہی کی۔
انہوں نے کہا کہ امریکی سسٹم کافی کرپٹ ہوگیا تھا،امریکا جیسےملک میں آزادی رائےکوسلب کیا گیا، نومنتخب صدر پہلے 100 دنوں میں چین کا دورہ بھی کریں گے، جوبائیڈن بڑا جعلی سا صدر تھا، ڈونلڈ ٹرمپ نے منافقت کے بجائے سچی باتیں کیں۔
سابق سینیٹر کا کہنا تھا کہ نیتن یاہوجیسے بدمعاش کو ڈونلڈ ٹرمپ نےلگام ڈالی، غزہ میں جنگ بندی ان کی وجہ سےہوئی، انہوں نے تجویز دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کودانش مندی کے ساتھ امریکہ کے سامنے اپنا موقف پیش کرنا ہوگا۔