وزیر توانائی سندھ نے سولر پینلز کی تقسیم کے حوالے سے اہم ہدایات دیدیں

وزیر توانائی سندھ نے سولر پینلز کی تقسیم کے حوالے سے اہم ہدایات دیدیں

وزیر توانائی سندھ ناصر حسین شاہ نے سولر پینلز کی تقسیم کے طریقہ کار کو عوامی سہولت کے مطابق آسان بنانے کی ہدایت دیدی۔

وزیر توانائی کی زیر صدارت ورلڈ بینک کے تعاون سے 2 لاکھ گھروں کو سولر کی فراہمی کے حوالے سے اجلاس ہوا، جس میں ورلڈ بینک کی جانب سے سینئر انرجی اسپیشلسٹ ڈومیٹرو گلاوو نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں: سولر پینلز کی قیمتوں میں اضافہ ہونے لگا

اجلاس میں ناصر حسین شاہ نے ورلڈ بینک کے وفد اور تقسیم کار کمپنیوں کے سربراہان کو ہدایت کی کہ سولر پینلز کی تقسیم کو سادہ اور عوامی سہولت کے مطابق بنایا جائے، اس کے ساتھ ہی تقسیم کے اقدامات کی رفتار میں تیزی لائی جائے تاکہ اس منصوبے کا فائدہ عوام تک جلد پہنچ سکے۔

انہوں نے کہا کہ تقسیم کے عمل میں میرٹ اور شفافیت کو ہر صورت برقرار رکھا جائے۔ ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ تقسیم کار کمپنیوں کے سربراہان اس بات کو یقینی بنائیں کہ تمام اقدامات مقررہ وقت کے اندر مکمل ہوں اور یہ پروجیکٹ 3 ماہ کے اندر مکمل کیا جائے تاکہ عوام تک اس کے فوائد پہنچائے جا سکیں۔ اجلاس میں انرجی اسپیشلسٹ مناحل رضا اور کنسلٹنٹ ابرار خٹک بھی شریک تھے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *