ڈائریکٹوریٹ آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کی جانب سے فاسٹ ٹریک کیٹیگری کی سہولت کو مزید 26 شہروں تک بڑھا دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اب پاکستان کے 47 شہروں میں فاسٹ ٹریک کیٹیگری کے تحت پاسپورٹ بنوانے کی سہولت دستیاب ہوگی۔ پہلے سے دستیاب شہروں میں اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور، اور کوئٹہ شامل تھے، جبکہ نئی فہرست میں اٹک، چکوال، سرگودھا، حافظ آباد، میانوالی، اور بھکر کو بھی شامل کر لیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق خیبر پختونخوا کے کوہاٹ، صوابی، سوات، ڈی آئی خان، بنوں، ہنگو، ایبٹ آباد، اور ہری پور بھی اس سہولت کا حصہ بن گئے ہیں۔ آزاد کشمیر کے مظفرآباد، میرپور، باغ، کوٹلی، اور راولا کوٹ میں بھی اب فاسٹ ٹریک کیٹیگری میسر ہوگی۔