پاکستانیوں کے لیے خوشخبری ہے کہ 2025 میں دنیا کے کئی ممالک میں سفر کے لیے ویزا کی ضرورت نہیں ہوگی۔
ہینلے اینڈ پارٹنرز کی جنوری سے جون 2025 تک کی رپورٹ کے مطابق، پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والے افراد کو 33 ممالک میں ویزا فری رسائی حاصل ہوگی۔ ویزہ فری رسائی کو تین زمروں میں تقسیم کیا گیا ہے، مکمل ویزا فری، ویزا آن ارائیول (ملک پہنچنے پر ویزا) اور الیکٹرانک ٹریول اتھارٹی (ای ٹی اے) رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 12 ایسے ممالک ہیں جہاں پاکستانی شہری بغیر کسی پیشگی ویزے کے صرف اپنے پاسپورٹ کے ساتھ سفر کر سکتے ہیں۔
ان ممالک میں باربیڈوس، ڈومینیکا، مدغاسکر، مائیکرونیشیا، نیووے، روانڈا، سینٹ ونسنٹ اینڈ گرینیڈائنز، اور گرانڈا شامل ہیں۔ یہ ممالک پاکستانی شہریوں کو ویزا فری قیام کی سہولت فراہم کرتے ہیں اور سفر کو نہایت آسان اور سہل بنا دیتے ہیں۔
2025 میں یہ مواقع پاکستانی مسافروں کے لیے بین الاقوامی سفر کو مزید قابل رسائی اور پُرمسرت بنانے کی جانب ایک مثبت قدم ہیں۔