پی ٹی آئی کے مطالبات پر حکومتی کمیٹی کے جوابات تیار ، سانحہ 9 مئی پر جوڈیشل کمیشن بنانے سے انکار

پی ٹی آئی کے مطالبات پر حکومتی کمیٹی کے جوابات تیار ، سانحہ 9 مئی پر جوڈیشل کمیشن بنانے سے انکار

حکومت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مطالبے پر سانحہ 9 مئی پر جوڈیشل کمیشن بنانے سے انکار کر دیا۔

ذرائع کے مطابق حکومتی مذاکراتی ٹیم نے پی ٹی آئی کے تحریری مطالبات کےشق وار جوابات تیار کرلیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق حکومت کے تحریری جواب میں کہا گیا ہے کہ 9 مئی کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن نہیں بن سکتا، جوڈیشل کمیشن ان معاملات پر بنتا ہےجو عدالت میں زیربحث نہ ہوں، 9 مئی مقدمات عدالتوں میں ہیں، بعض ملزمان کو ملٹری کورٹس سے سزائیں بھی ہو چکی ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے حکومت کے تحریری جواب میں پی ٹی آئی سے کہا گیا ہے کہ 26 نومبر سے متعلق لاپتہ افراد کی فہرست اور گرفتار افراد کی تفصیلات فراہم کی جائیں، گرفتار افراد کے نام، تفصیلات نہ ہونے تک رہائی کے لیے کیسے کوئی اقدام کیا جاسکتا ہے؟

یہ بھی پڑھیں : ہیول ایچ 6 پاکستان میں پانچ سالہ آسان اقساط کے منصوبے کے ساتھ دستیاب  

ذرائع کے مطابق حکومتی جواب میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کا دعویٰ ہے کہ ہلاکتیں ہوئیں انکی بھی تفصیلات فراہم کی جائیں، حکومتی کمیٹی آئندہ چند دنوں میں اسپیکر قومی اسمبلی کو اپنے تحریری جواب پیش کر دے گی، اسپیکر حکومتی جواب موصول ہونے پر مذاکرات کے لیے چوتھے اجلاس کا فیصلہ کریں گے۔

واضح  رہے کہ حکومت اور تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹیوں کے تیسرے اجلاس میں پی ٹی آئی نے تحریری مطالبات حکومت کو پیش کیے تھے جس میں 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن کے علاوہ عمران خان سمیت دیگر اسیران کی رہائی کا مطالبہ شامل تھا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *