طلاق کی افواہیں دم توڑ گئیں: اوباما نے اہلیہ کے ساتھ خوشگوار تصویر شیئر کر دی

طلاق کی افواہیں دم توڑ گئیں: اوباما نے اہلیہ کے ساتھ خوشگوار تصویر شیئر کر دی

امریکا کے سابق صدر باراک اوباما نے اپنی اہلیہ مشعل اوباما کی 61ویں سالگرہ کے موقع پر محبت بھرا پیغام اور مسکراتی ہوئی تصویر شیئر کرکے علیحدگی کی افواہوں کا خاتمہ کر دیا۔

63 سالہ باراک اوباما اور مشعل اوباما گزشتہ 30 برسوں سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہیں۔ حالیہ مہینوں میں باراک اوباما کو متعدد اہم مواقع پر تنہا دیکھا گیا تھا جس کے باعث ان کی ازدواجی زندگی کے حوالے سے قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں۔ تصویر کے ساتھ جاری کردہ پیغام میں اوباما نے اپنی اہلیہ کو ’ محبت‘ قرار دیتے ہوئے لکھا کہ مشعل کی موجودگی کسی بھی کمرے کو خوشیوں، ذہانت اور شائستگی سے بھر دیتی ہے۔ مشعل اوباما نے بھی محبت بھرا جواب دے کر ان افواہوں کو مسترد کر دیا۔

یہ تصویر نہ صرف اوباما جوڑے کی محبت کا اظہار تھی بلکہ ان کی مضبوط ازدواجی بندھن کا مظہر بھی ہے جو گزشتہ تین دہائیوں سے قائم ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *