پنجاب حکومت کا عیدالفظر کی تعطیلات کا اعلان

پنجاب حکومت کا عیدالفظر کی تعطیلات کا اعلان

پنجاب حکومت نے بھی عیدالفظر کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔

حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کےمطابق ہفتہ میں پانچ روز کام کرنےوالے ملازمین کے لیے دفاتر میں 10 سے 12 اپریل تک عید کی چھٹیاں ہونگی جبکہ 6 روز کام کرنے والے کے لیے دفاتر میں 10 سے 13 اپریل تک عید تعطیلات ہوں گی۔ سیکشن آفیسر نے چیف سیکرٹری پنجاب کی منظوری کے بعد عید تعطیلات کا نوٹیفکیشن تمام متعلقہ محکموں کو ارسال کردیا۔

یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے دو روز قبل عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیاتھا جس کے مطابق عید الفطر پر چار چھٹیوں کی منظوری دے دی گئی تھی،نوٹیفکیشن کے مطابق  عیدالفطر کی تعطیلات 10 اپریل بروز بدھ سے 13 اپریل بروز ہفتے تک ہوں گی۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے 9 اپریل کو شوال کا چاند نظر آنے کے امکانات ظاہر کیے ہیں۔ محکمہ موسمیات نے عید الفطر کے چاند کے حوالے سے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے چاند کی پیدائش 8 اپریل کو رات 11 بج کر 21 منٹ پر ہوگی اور 9 اپریل کو چاند نظر آنے کے امکانات ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *