پاکستان پیپلز پارٹی نے چیئرمین سینیٹ کے آئندہ ہونے انتخاب کے لیے یوسف رضا گیلانی کو اپنا امیدوار نامزد کر دیا۔
۔ اس حوالے سے نوٹیفکیشن پارٹی کے چیئرمین سیکرٹریٹ سے ان کے پولیٹیکل سیکرٹری جمیل سومرو نے جاری کیا۔دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی نے سینٹ کے چیئرمین کے منصب کیلئے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو نامزد کرنے کے بعد اس منصب کو یقینی بنانے کے لیے رابطوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔
نو منتخب ارکان سینٹ کا حلف لینے کے لیے ایوان کا اجلاس منعقد کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ ممکنہ طور پر یہ اجلاس عید سے پہلے بلانے کی تجویز بھی موجود ہے۔اس وقت سینٹ میں پیپلز پارٹی کے ارکان کی تعداد 24 ہے اور پی ایم ایل (ن) کے ارکان کی تعداد 19ہے۔ کے پی کے میں سینٹ کے الیکشن ہونے ہیں، پی پی پی کو امید ہے کہ ان کے دو مزید سینیٹر کے پی کے سے بھی آ جائیں گے۔
مسلم لیگ نون کی حمایت بھی اسے حاصل ہوگی۔ یہ کمیٹی ایم کیو ایم، جے یو آئی، اے این پی اور دیگر جماعتوں سے رابطے کرے گی، اور اپنے امیدوار کو واضح اکثریت سے چیئرمین سینٹ کامیاب کرانے کے لئے کام کرے گی۔