ڈی چوک احتجاج ، عمر ایوب کی ضمانت میں 27 جنوری تک توسیع کر دی گئی

ڈی چوک احتجاج ، عمر ایوب کی ضمانت میں 27 جنوری تک توسیع کر دی گئی

ڈی چوک احتجاج کے حوالے سے مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب کی عبوری ضمانت میں 27جنوری تک توسیع کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت کے ڈیوٹی جج طاہر عباس سپرا نے ڈی چوک پر احتجاج کے حوالے سے عمر ایوب پر درج کیسز پرعبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی، عمر ایوب اپنے وکلاء بابر اعوان اور مرتضیٰ طوری کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:190ملین پاؤنڈکیس 15سے 20دن میں ختم ہوگا،بیرسٹر سلمان صفدر

بعدازاں انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی کے رہنما عمر ایوب کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔ خیال رہے کہ عمر ایوب کے خلاف تھانہ کوہسار میں 3، تھانہ نون میں 2، مارگلہ تھانہ ، آبپارہ تھانہ اور تھانہ ترنول میں 1،1 مقدمہ درج ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *