ایشوریا رائے دبئی میں کروڑوں روپے مالیت کی پراپرٹی کی مالکن نکلیں

ایشوریا رائے دبئی میں کروڑوں روپے مالیت کی پراپرٹی کی مالکن نکلیں

بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے بچن دبئی میں کروڑوں روپے مالیت کی پراپرٹی کی مالکن ہیں۔

ایشوریا رائے کا شمار بھارتی فلم انڈسٹری کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں میں ہوتا ہے اور ماں بننے کے بعد فلموں سے دوری اختیار کرنے کے باوجود بھی اشتہارات اور کچھ دیگر ذرائع سے ان کی مجموعی مالیت میں اضافہ ہوتا رہا یہی وجہ ہے کہ اداکارہ نے بھارت کے علاوہ دبئی میں بھی اپنی کروڑوں کی پراپرٹی بنالی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، ایشوریا رائے بچن دبئی کے جمیرہ گالف اسٹیٹس میں ایک عالیشان گھر کی مالکن ہیں جس کی قیمت تقریباً 15 کروڑ بھارتی روپے ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایشوریا رائے کی مجموعی مالیت 776 کروڑ بھارتی روپے ہے۔رپورٹ کے مطابق، اداکارہ ایک فلم میں کام کرنے کے لیے تقریباََ 10 سے 12 کروڑ روپے وصول کرتی ہیں۔

واضح رہے کہ ایشوریا رائے نے 1991ء میں بطور ماڈل شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا جس کے بعد 1994ء میں مس ورلڈ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔بعد ازاں، 1997ء میں فلم’اور پیار ہوگیا‘ سے بالی ووڈ میں ڈیبیو دیا اور پھر کئی سْپر ہٹ فلموں میں اپنی شاندار اداکاری کے جوہر دکھائے۔

ایشوریا رائے نے 2007ء میں بھارت کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن اور اداکارہ جیا بچن کے بیٹے اداکار ابھیشیک بچن سے شادی کی، اس جوڑی ہاں 2011ء میں ایک بیٹی کی پیدائش ہوئی جس کا نام آرادھیا بچن ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *