پی آئی اے نے سعودی عرب کیلئے کرایوں میں 30فیصد کمی کردی

پی آئی اے نے سعودی عرب کیلئے کرایوں میں 30فیصد کمی کردی

قومی ایئرلائن (پی آئی اے)نے سعودی رہائشی ویزہ ، ورک ویزہ اور عمرہ زائرین کے حامل مسافروں کے یکطرفہ کرایوں میں 30فیصد کی بڑی کمی کا اعلان کر دیا۔

پی آئی اے انتظامیہ نے سعودی عرب کے رہائشی ویزہ اور ورک ویزہ کے حامل افراد کے لیے یکطرفہ کرایوں میں 30 فیصد رعایت کا اعلان کیا ہے ، جاری اعلامیے کے مطابق جدہ اور مدینہ جانے والے مسافر 7 اپریل سے 11 اپریل 2024 تک فائدہ اٹھا سکیں گے،ریاض اور دمام جانے والے مسافر بھی 11اپریل تک فائدہ اٹھا سکیں گے۔ پی آئی اے کی جانب سے عمرہ زائرین کے لیے کرایوں میں 20 فیصد تک کرایوں میں کمی کی گئی، کرایوں میں کمی کا اطلاق 7اپریل سے 11اپریل تک رہیگا، قومی ائیرلائن کی جانب سے اکانومی کلاس میں 50 ہزارکمی کی گئی ۔

کراچی سمیت ساوتھ ریجن سے عمرہ زائرین کا کرایہ 95ہزار400روپے مختص کردیا گیا جبکہ لاہورسمیت نارتھ ریجن سے جانے والے مسافروں کے لیے اکنامی کلاس کا کرایہ1لاکھ 3ہزار 680روپےرکھا کیا گیا۔ دوسری جانب وفاقی وزیر نجکاری عبدالعلیم خان کی زیر صدارت نجکاری بورڈ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں پی آئی اے کی نجکاری کیلئے پری کوالیفکیشن کمیٹی کی منظوری دے دی گئی۔ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ پی آئی اے سی ایل سرمایہ کاروں کیلئے پرکشش موقع ہے، کمپنی کی بڑی ذمہ داریاں اس کی بیلنس شیٹ سے ہٹا دی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری تاجر برادری بھی موقع کو جوش و خروش سے دیکھے گی، امید ہے پاکستانی تاجر برادری بھی اپنی دلچسپی ظاہر کرے گی۔
اجلاس کے اعلامیہ کے مطابق نجکاری کمیشن نے اشتہار کے ذریعے بولیوں کی دعوت دی ہے، دعوت نامہ اور دستاویزات نجکاری کمیشن کی ویب سائٹ پر موجود ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *