ٹائپ ون ذیابیطس کے مریضوں کیلئے خوشخبری

ٹائپ ون ذیابیطس کے مریضوں کیلئے خوشخبری

ٹائپ ون ذیابیطس میں مبتلا افراد کے لیے نئی ٹیکنالوجی متعارف کروادی گئی۔

رپورٹ کے مطابق اس مرض میں مبتلا افراد انسولین خود لینے کی زحمت سے بچ جائیں گے۔مریض کے جلد کے نیچے ڈیوائس لگائی جائے گی، اس ڈیوائس کی مدد سے گلوکوز سینسر سے مطلوبہ انسولین خود بخود جسم میں پمپ ہو جائے گی۔واضح رہے کہ ٹائپ ون ذیابیطس نظامِ مدافعت کی بیماری ہے، یہ وہ حالت ہے، جب متاثرہ شخص کا جسم انسولین پیدا نہیں کرتا اور خون میں شوگر کی سطح کو ریگولیٹ کرنے والے ہارمون غیر متحرک ہو جاتے ہیں۔

ذیابیطس ٹائپ ون جسم کے دفاعی نظام کو لبلبے کے انسولین بنانے والے خلیات کی مدد سے نقصان پہنچاتا ہے۔ انسولین جسم میں موجود گلوکوز کو توانائی میں بدلنے اور بلڈ شوگر لیول معمول پر رکھنے میں مدد دیتی ہے جو ذیابیطس ٹائپ 1 کے مریضوں میں نہیں ہوپاتا۔یہ کسی بھی عمر میں لاحق ہوسکتا ہے اور کوئی نہیں جانتا کہ یہ بیماری کیسے لاحق ہوتی ہے یا اس کی روک تھام کیسے ممکن ہے۔ذیابیطس ٹائپ 1 کے شکار افراد کو مرض کی شدت میں کی کمی کے لیے  انسولین کے انجیکشن لگوانے پڑتے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *