جسٹس علی باقر نجفی کو بھی مشکوک خط موصول ہو گیا

جسٹس علی باقر نجفی کو بھی مشکوک خط موصول ہو گیا

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کو بھی مشکوک خط موصول ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق جسٹس علی باقر نجفی کووصول ہونیوالے خط کے بعد لاہور ہائیکورٹ کے ججز کو ملنے والے خطوط کی تعداد 6 ہو گئی ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مشکوک خط محکمہ انسداد دہشت گردی(سی ٹی ڈی )کے حوالے کیا گیا۔

دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ کے ججز کو ملنے والے دھمکی آمیز خطوط میں موجود پاڈر کی فارنزک رپورٹ تیار کرلی گئی۔فارنزک سائنس ذرائع کے مطابق خطوط کے لفافوں میں معمولی مقدار لیتھل آرسینک کی پائی گئی، آرسینک سونگھنے سے پھیپھڑے کی سوجن، ناک کی سوزش اور خون کا بہائو ہوسکتا ہے۔رپورٹ میں بتایا آرسینک کی شناخت گیس کروماٹو گرافی، ماس سپیکٹرومیٹری ٹیکنک سے ممکن ہوئی، سی ٹی ڈی پولیس مزید تحقیق کر رہی ہے۔

یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے ججز کے علاوہ سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کو بھی مشکوک دھمکی آمیز خطوط موصول ہوئے ہیں۔

علاوہ ازیں وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ ججز کے خط پر سپریم کورٹ از خود کارروائی کررہی ہے، خطوط میں موصول ہونے والے مشکوک پائوڈر کے معاملے کی تحقیقات جاری ہیں، اس معاملے پر سیاست نہیں ہونی چاہیے، حکومت پوری ذمہ داری سے تحقیقات کرائے گی،

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *