پی ٹی آئی نے ممبرشپ کمیٹی اور مرکزی فائنانس بورڈ تشکیل دیدیے

پی ٹی آئی  نے ممبرشپ کمیٹی اور مرکزی فائنانس بورڈ تشکیل دیدیے

پی ٹی آئی نے سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف کی منظوری سے ممبرشپ کمیٹی اور مرکزی فائنانس بورڈ تشکیل دیدیے۔

پاکستان تحریک انصاف نے ممبرشپ کمیٹی تشکیل دے دی، جس کی منظوری سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے دی گئی ہے۔

فردوس شمیم نقوی نے ممبر شپ کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ سابق صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی ممبر شپ کمیٹی کے سربراہ ہوں گےجبکہ کمیٹی میں فردوس شمیم نقوی، مونس الہی، خالد خورشید، ڈاکٹر سلیمان خان، نعمان افضل، جبران الیاس اور سلمان امجد بھی شامل ہوں گے۔کمیٹی میں ہر صوبے سے ایک نمائندہ بھی شامل کیا گیا ہے ۔

مزید پڑھیں: عمران خان میرے لیڈر تھے ہیں اور رہیں گے، شیر افضل مروت

اس کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف نے مرکزی فائننس بورڈ تشکیل دے دیا، جس کا مقصد پارٹی کے مالی امور کی نگرانی کرنا ہے۔

اس فائننس بورڈ کا سربراہ سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف ہوگا اور یہ 13 رکنی ممبران پر مشتمل ہوگا۔فائننس بورڈ میں سیکرٹری جنرل، ایڈیشنل سیکرٹری جنرل، صدر اوورسیز پاکستانی، سیکرٹری فائنانس سراج احمد اور تمام صوبائی جنرل سیکرٹری شامل ہوں گے۔

اس کے علاوہ بورڈ میں عادل بازائی، خدیجہ شاہ، عرفان مصطفی، ساجدہ خان، محمد اقبال اور سمر علی بھی شامل ہیں۔بورڈ پارٹی کے اکاونٹس کی دیکھ بھال کرے گا اور اس کے اہم کاموں میں فنڈ ریزنگ، ایمرجنسی فنڈز کی دیکھ بھال اور ہر ماہ کی 10 تاریخ کو گزشتہ ماہ کا مالی ریکارڈ پیش کرنا شامل ہوگا۔

مزید برآں بورڈ ہر سال 15 جون کو بجٹ تیار کرے گا جسے سیاسی کمیٹی سے منظور کرانا ہوگا۔ نوٹیفکیشن میں ان تمام امور کی تفصیل فراہم کی گئی ہے تاکہ پارٹی کی مالی معاملات کی شفافیت اور تنظیم میں بہتری لائی جا سکے۔

author

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *