خواجہ آصف اور مریم نواز کی کوشش مذاکرات کو ناکام بنانے کی ہے ،اسد قیصر

خواجہ آصف اور مریم نواز کی کوشش مذاکرات کو ناکام بنانے کی ہے ،اسد قیصر

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اسد قیصر نے کہا ہے کہ مذاکرات عمل بارے حکومت کے مختلف دعوے آرہے ہیں، خواجہ محمد آصف اور مریم نواز کی ہر ممکن کوشش ہے کہ کسی طریقے سے مذاکرات ناکام بنائے جائیں۔

تفصیلات کے مطابق اسد قیصر نے اپنے بیان میں کہا کہ پھر کہہ رہے ہیںکہ بانی پی ٹی آ ئی عمران خان ٹوئٹ کر رہے ہیں ، تحریک انصاف ملک کی مظلوم پارٹی ہے، 26 نومبر کو ہمیں بنیادی حق سے روکا گیا، ہمارے نہتے شہریوں پر گولیاں برسائی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں:اپوزیشن مذاکراتی کمیٹی اجلاس کے لئے تیار ہے، صاحبزادہ حامد رضا

پارٹی کے لوگوں کو فوجی عدالتوں میں سزائیں دی گئیں، اسکے باوجود ہم نے تحفظات اور مطالبات میں کمی کی تاکہ ملک آگے بڑھ سکے۔اسد قیصر نے کہا کہ حکومت نے وعدہ کیا تھا کہ بانی عمران خان سے ہماری ملاقات کرائی جائے گی۔

حکومت کی طرف سے اب مختلف حیلے بہانے کئے جا رہے ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں ملک میں آئین کی حکمرانی ہو ، عدلیہ آزاد ہو، سول بالا دستی ہو اور مضبوط پارلیمنٹ ہو اورملک کو حقیقی معنوں میں عوام کی مرضی و منشا کے مطابق چلایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:خیبر پختونخوا جو کبھی “پھولوں کا صوبہ” کہلاتا تھا، اب بدامنی اور لاقانونیت کا شکار ہے: فیصل کریم کنڈی

ہم پہلے کی اپنے موقف پر قائم و دائم ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی اس وقت پاکستان نہیں بلکہ دنیا میں بڑا لیڈر بن کر سامنے آئے ہیں ، جیل میں بانی پی ٹی آئی جو صعوبتیں اور مشکلات برداشت کر رہے ہیں، ملک کیلئے کر رہے ہیں، ساری قوم بانی پی ٹی آئی کیساتھ کھڑی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *