اب اسمارٹ فون چند سیکنڈ میں چارج ہو گا، نئی ڈیوائس تیار

اب اسمارٹ فون چند سیکنڈ میں چارج ہو گا، نئی ڈیوائس تیار

اب اسمارٹ فون چند سیکنڈ میں چارج ہو گا، نئی ڈیوائس تیار کر لی گئی۔

نئی ڈیوائس سے آپ کے موبائل کے چارجنگ کے مسائل ختم ہو جائیں گے، آپ کو پتہ بھی نہیں چلے گا اور آپ کا اسمارٹ فون چارج ہو جائے گا۔

آپ اپنا اسمارٹ موبائل فون  محض 5 سیکنڈ کے اندر مکمل چارج کر سکیں گے۔ ایک کمپنی نے ایسی ڈیوائس تیار کر لی ہے جو چند سیکنڈ میں آپ کے اسمارٹ فون کو چارج کرسکتی ہے۔

اسٹاک ایکسچینج میں مندی کے بعد تیزی، انڈیکس ایک لاکھ 13 ہزار پوائنٹس پر پہنچ گیا

 کمپنی نے سویپ اٹ نامی اس ڈیوائس کو لاس ویگاس میں کنزیومر الیکٹرونکس شو  کے موقع پر پیش کیا۔ دیکھنے میں یہ ڈیوائس کسی ٹشو باکس جیسی نظر آتی ہے مگر اس کے کھلے منہ میں آپ فون انسرٹ کریں۔

فون اندر جانے کے بعد محض 2 سیکنڈ میں چارج ہو کر باہر آ جاتا ہے، اسے استعمال کرنے کے لیے صارف کو ڈیوائس کے ساتھ ایک مخصوص فون کیس کی بھی ضرورت ہو گی جسے کمپنی نے لنک کا نام دیا ہے۔

ایک کے بعد جب دوسرا صارف ڈیوائس کو استعمال کرتا ہے تو اسے 4 سیکنڈ تک انتظار کرنا پڑتا ہے۔ اس ڈیوائس کی قیمت 450 ڈالرز رکھی گئی ہے جبکہ اس کے ساتھ ایک کیس 120 ڈالرز میں ملے گا۔ آئندہ چند ماہ میں یہ ڈیوائس موبائل صارفین کے لئے  دستیاب ہوگی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *