پاکستانی پاسپورٹ کے حامل افراد کے لیے 12 ممالک ایسے ہیں جہاں ان کو ویزا فری انٹری کی سہولت میسر ہے۔
ہینلے اینڈ پارٹنرز نے دنیا بھر کے پاسپورٹس کے حوالے سے 2025 کی تازہ ترین رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والے افراد کو 33 ممالک میں مختلف اقسام کی ویزا فری رسائی حاصل ہے۔ ان میں سے 12 ممالک ایسے ہیں جہاں پاکستانی شہریوں کو حقیقی معنوں میں بغیر کسی ویزا کے سفر کرنے کی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔
رپورٹ میں ویزا فری رسائی کے لیے تین کیٹیگریز بنائی گئی ہیں، پہلی کیٹیگری میں وہ ممالک جہاں بغیر کسی پیشگی اجازت کے سفر کر کہ انٹری کی جاسکتی ہے، دوسری کیٹیگری میں ویزا آن ارائیول ہے جس میں منزل پر پہنچ کر ویزا حاصل کرنے کی سہولت میسر ہے اور تیسری الیکٹرانک ٹریول اتھارٹی (ای ٹی اے) پر مشتمل ہے ،پاسپورٹ جب تک ویلڈ ہے ویزا اس پر میسر ہوتا ہے ۔
اب جانتے ہیں کہ وہ 12 ممالک کونسے ہیں جہاں پاکستانی پاسپورٹ پر ویزا فری انٹری فراہم کی جاتی ہے۔
کیریبئین ممالک :بارباڈوس، ڈومینیکا، ہیٹی، مانٹسریٹ، سینٹ ونسنٹ اینڈ دی گرینیڈائنز، اور ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو۔
افریقی ممالک میں ،گیمبیا، مڈغاسکراورروانڈا ہیں جبکہ بحر الکاہل کے جزائر میں جزائر کک، مائیکرونیشیا، نیووے شامل ہیں اورآسٹریلیا کے قریب جزائر پر مشتمل وانواتو شامل ہیں ۔
ان ممالک میں سفر کے لیے آپ کے پاس ایک کارآمد پاکستانی پاسپورٹ ہونا ضروری ہے۔ یہ سہولت ان افراد کے لیے خوشخبری ہے جو سفر کے دوران ویزا کی پیچیدگیوں سے بچنا چاہتے ہیں۔ اس فہرست کے مطابق پاکستانی مسافروں کو کیریبئین، افریقی اور بحر الکاہل کے کچھ ممالک میں آسانی سے سفر کرنے کا موقع ملتا ہے۔