پاکستانی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر، اپنی خوبصورتی اور جاندار اداکاری کے باعث مداحوں کے دلوں میں ایک خاص مقام رکھتی ہیں ۔
حال ہی میں نیلم منیر رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں اور ان کی مہندی، نکاح اور برات کی تصاویر کو سوشل میڈیا پر خوب سراہا جارہا ہے اب اداکارہ نے اپنے ولیمے کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کر دیں جنہیں مداحوں کی جانب سے بےحد پسند کیا جارہا ہے۔
View this post on Instagram
دولہا محمد راشد نے ولیمے کے دن کالی شیرانی زیب تن کر رکھی ہے جبکہ نیلم چمکدار سلور گرے لباس میں نہایت حسین لگ رہی ہیں۔ یہ جوڑا اپنی خوبصورت تصاویر میں بے حد پُرکشش نظر آرہا ہے اور ان کی تصویریں سوشل میڈیا پر شائقین کی توجہ کا مرکز بن بنی ہوئی ہیں۔
کچھ روز قبل میزبان ندایاسر نے اپنے مارننگ شو میں نیلم منیر کو شادی پر مبارکباد دیتے ہوئے انکشاف بھی کیا تھا کہ اداکارہ کے شوہر دبئی کے شیخ نہیں بلکہ ان کا تعلق پنجاب کے کسی شہر سے ہے اور وہ دبئی میں مقیم ہیں۔
View this post on Instagram