اسلام آباد ہا ئی کورٹ نے ایف آئی اے اور پولیس کو حکم دیا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما خدیجہ شاہ کو ہراساں کرنے سے گریز کریں ۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق سپریم کورٹ کی ممبر جیل اصلاحاتی کمیٹی و رہنماء پاکستان تحریک انصاف خدیجہ شاہ کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں چیف جسٹس ہائیکورٹ عامر فاروق نے فریقین کو نوٹسز جاری کیا اور آئندہ سماعت پر ان سے جواب طلب کر لیا ۔
دورا ن سماعت درخواست گزار خدیجہ شاہ کی طرف سے وکیل آمنہ علی کورٹ پیش ہوئیں اور انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ درخواست گزار کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کی جائے۔ مقدمات کی تفصیلات تک پولیس کو درخواست گزار اور ان کی فیملی کو ہراساں کرنے سے روکا جائے۔ بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی۔