پنجاب میں اسلحہ لائسنس برانچ کے عملے کی مکمل تبدیلی کا فیصلہ

پنجاب میں اسلحہ لائسنس برانچ کے عملے کی مکمل تبدیلی کا فیصلہ

شفافیت اور میرٹ کے قیام کے لیے محکمہ داخلہ نےاہم قدم اٹھاتے ہوئے تمام اضلاع کو ہدایات جاری کردیں۔

لاہور: محکمہ داخلہ پنجاب نے اسلحہ لائسنس برانچ کی کارکردگی بہتر بنانے اور عوامی شکایات کے ازالے کے لیے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے برانچ کے تمام عملے کو تبدیل کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ محکمہ داخلہ نے صوبے کے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اضلاع میں اسلحہ برانچ کے تمام افسران اور عملے کو فوری طور پر تبدیل کریں۔ اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ایک سال سے زائد مدت سے تعینات عملے کی تبدیلی کو یقینی بنایا جائے اور اس عمل کی رپورٹ ایک ہفتے کے اندر محکمہ داخلہ کو بھیجی جائے۔

یہ اقدام اسلحہ برانچ کے نظام کو شفاف اور مؤثر بنانے کے لیے کیا گیا ہے تاکہ میرٹ کی پاسداری اور کارکردگی کو بہتر بنایا جا سکے۔ مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ اسلحہ لائسنس سے متعلق تمام اختیارات پنجاب آرمز رولز 2023 کے تحت ڈپٹی کمشنرز کو منتقل کیے گئے ہیں جن میں اسلحہ کی مرمت، لائسنس کی تصدیق اور ڈوپلیکیٹ لائسنس جاری کرنے کا اختیار شامل ہے۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے یقین دہانی کرائی ہے کہ اس فیصلے سے نہ صرف عوامی شکایات کا خاتمہ ہوگا بلکہ اسلحہ برانچ کے احتسابی عمل میں بھی بہتری آئے گی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *