پی آئی اے کی یورپ میں پروازوں پر عائد پابندی ختم کردی گئی

پی آئی اے کی یورپ میں پروازوں پر عائد پابندی ختم کردی گئی

ساڑھے 4 سال بعد یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی نے قومی انٹر نیشنل ایئر لا ئن پی آئی اے کی یورپ میں پروازوں پر عائد پابندی ختم کردی ۔

نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان ائیرلائن کی پہلی پرواز آج 10جنوری بروز جمعۃ المبارک اسلام آباد سے پیرس کیلئے روانہ ہوگی جس کے تمام ٹکٹس  فروخت کئے جاچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کو سکیورٹی یا صحت کے معاملات پرکہیں منتقل کیا جاسکتا ہے، رانا ثنا اللہ

پی آئی اے کی پرواز پیرس ایئرپورٹ پر پاکستانی وقت کے مطابق رات اٹھ بجے اور مقامی وقت کے مطابق شام 4 بجے لینڈ کرے گی۔ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اس موقع کیلئے خصوصی تیاریاں کی گئی ہیں۔

صبح 10 بجے ایک پروقار تقریب کا انعقاد ہو گا جس میں وزیر دفاع خواجہ آصف بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے اور پہلی پرواز کو رخصت کریں گے۔ تقریب کیلئے ایئرپورٹ پر ایک خوبصورت سٹیج تیار کیا گیا ہے، جبکہ مسافروں کیلئےخصوصی کاؤنٹرز بھی قائم کئے گئے ہیں۔

اسلام آباد ایئرپورٹ پر خصوصی طور پر فرانس کی مشہور یادگارآرک ڈی ٹرومف کا ماڈل بھی تیار کیا گیا ہے تاکہ تقریب کو چار پچاند لگائے جا سکیں ۔ دوسری طرف پیرس ایئرپورٹ پر بھی پی آئی اے کی پہلی پرواز کا پُر تپاک استقبال کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: گوادر کا نیا بین الاقوامی ایئر پورٹ فعال، پہلی پرواز کہاں جائےگی؟

پاکستانی سفار ت خانے کے حکام اور فرانسیسی ایوی ایشن حکام کی موجودگی میں کیک کاٹنے کی تقریب بھی منعقد ہوگی۔پی آئی اے کی جانب سے اس بحالی کو یورپ کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے اور مسافروں کو براہ راست سہولت فراہم کرنے کی اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *