وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو سکیورٹی یا صحت کے معاملات پر کہیں منتقل کرنے کے امکانات ہو سکتے ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر رانا ثنا اللہ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ جیل کے اندر ہی ٹرائل کا فیصلہ بھی عمران خان کی سکیورٹی کے سبب کیا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ سکیورٹی اورصحت کے سبب خاص انتظام کی بات ہوسکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند ، موٹر ویز بند